ایل ڈی اے سٹی کیس، احد چیمہ سمیت دیگر ملزموں کیخلاف نیب انکوائری بند
لاہور(نامہ نگار)سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ سمیت دیگر کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کیس میں نیب لاہور نے انکوائری بند کرنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا،یادرہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے، سابق ڈی سی او، قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر احد خان چیمہ جن کو 21 فروری 2018 کو گرفتار کیا، اب احد خان چیمہ سمیت دیگر کے خلاف لاہور بیورو نے انکوائری بند کردی ہے،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جی نیب نے ریجنل بورڈ میٹنگ میں انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، ایل ڈی اے سٹی نے تمام متاثرہ افراد کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، احد خان چیمہ کو غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیاگیا، لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔