چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث 5 اشتہاری گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن پولیس کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں، چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث 5 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاون پولیس نے کاروائیوں کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان اویس، شہباز،عمیر سیداں اور لیاقت کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان دو سال سے تھانہ ستوکتلہ، مسلم ٹاؤن اور لیاقت آباد کو مطلوب تھے۔