اثاثہ جات کیس، فوادحسن فواد اور انکے اہلخانہ پر فردجرم عائد: ملزمان کا صحت جرم سے انکار 

اثاثہ جات کیس، فوادحسن فواد اور انکے اہلخانہ پر فردجرم عائد: ملزمان کا صحت ...

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور ان کے اہلحانہ پرفرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا،گزشتہ روزاحتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزموں رباب حسن،وقار حسن اور انجم حسن  پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ مذکورہ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کے لئے طلب کرلیا ہے، نیب ترمیمی آرڈینس کی مدت ختم ہونے کے بعد فواد حسن فواد کی بھابھی انجم حسن نے بریت کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کردی،احتساب عدالت میں نیب نے فواد حسن فواد اور ان کے اہل خانہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کررکھاہے،اس کیس کی مزید سماعت 7اکتوبر کوہوگی۔

مزید :

علاقائی -