شاہدرہ گیس دھماکہ کیس، ٹینکر مالکان کی عبوری ضمانتیں منظور 

 شاہدرہ گیس دھماکہ کیس، ٹینکر مالکان کی عبوری ضمانتیں منظور 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شاہدرہ میں گیس دھماکہ کیس میں ایل پی جی کے مالک رانانور محمداوراصغر محمود کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلی،عدالت نے ملزموں کی ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانتیں منظور کی ہیں،گزشتہ روز ملزموں کی جانب سے میاں بابر ندیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل سیشن جج طارق سلیم نے ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنایاہے،ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے گیس دھماکہ کا مقدمہ درج ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہیں،ایل پی جی ٹرک میں دھماکہ سے ان کاکوئی تعلق نہیں،یادرہے کہ 4ماہ قبل شاہدرہ میں ایل پی جی ٹرک گیس لیکج کے بعد دھماکہ ہوا تھا۔

جس پر پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -