4 روزمیں 63  بھکاریوں کیخلاف26 مقدمات درج،پولیس

4 روزمیں 63  بھکاریوں کیخلاف26 مقدمات درج،پولیس

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔گذشتہ 04 روز کے دوران 63 بھکاریوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 26 مقدمات درج کئے گئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے بتایا کہ سول لائنزڈویژن نے کارروائی کے دوران 47مرد خواتین گداگر وں کے خلاف 19مقدمات درج کئے۔ماڈل ٹاؤن دویژن نے 15بھکاریوں کے خلاف06جبکہ کینٹ ڈویژن نے 01گداگر کو گرفتار کیا۔گرفتار پیشہ ور بھکاریوں میں 33خواتین اور30مرد شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔پولیس افسران شاہراہوں،چوراہوں اہم مقامات پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائیں۔

مزید :

علاقائی -