چوہنگ میں 7کنال اراضی  کے تنازع پر فائرنگ

چوہنگ میں 7کنال اراضی  کے تنازع پر فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ چوہنگ میں سات کنال اراضی کا تنازع پر ایک گروپ نے فائرنگ کرکے سکول کی دیواریں، کھڑکیاں اوردروازے گولیاں لگنے سے چھلنی ہوگئے۔ فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں منیب گروپ نے اپنے مخالف عقیل گروپ کے سکول پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں سکول کی دیواریں اور چاروں اطراف کی کھڑکیوں اور دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے۔
 پولیس کے مطابق فائرنگ سے سکول میں موجود افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے کوئی جانی نقصان نہٰیں ہوا۔ پولیس نے عقیل گروپ کی درخواست پر منیب گروپ کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -