13 اشتہاری،6 منشیات فروشوں سمیت 46 ملزم گرفتار،پولیس

13 اشتہاری،6 منشیات فروشوں سمیت 46 ملزم گرفتار،پولیس

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) حافظ آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 13 اشتہاریوں،6 منشیات فروشوں سمیت 46 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کیا گیا۔ کریک ڈاؤن تھانہ سٹی حافظ آباد،تھانہ صدر حافظ آباد،تھانہ کسوکی،تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں،تھانہ سکھیکی منڈی،تھانہ جلالپور بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔کریک ڈاؤن کے دوران46ملزمان گرفتار کئے گئے۔گرفتار ملزمان میں 8 منشیات فروش،4 ناجائز اسلحہ رکھنے والے،12 شراب فروش اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

بدنام زمانہ منشیات عبدالصمد سے 2050 گرام چرس، عابد حسین سے 1140 گرام چرس،ملزم عباد علی سے 1320 گرام چرس، ملزم بلال سے 1560 گرام چرس،ملزم زاہدسے 240 گرام چرس جبکہ ملزم منیر سے 240 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔گرفتارہونے والے ملزمان سے 74 لیٹر شراب،115لیٹر لہن، ایک بندوق،3 پسٹل برآمد کئے گئے۔ اس کے علاوہ گرفتارملزمان میں 9 ریکارڈ یافتہ مجرمان بھی شامل ہیں۔جبکہ کیٹیگری اے کے 4 اشتہاریوں سمیت 13 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے گئے ہیں، گرفتار اشتہاری مجرمان میں باسط،عمران، مبشر، یاسین، اسلم،امجد،عدنان،سرفراز،سرور اور عباس وغیرہ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -