ویلنشیاٹاؤن میں 50لاکھ کی ڈکیتی، دیگر وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم 

ویلنشیاٹاؤن میں 50لاکھ کی ڈکیتی، دیگر وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق  ستوکتلہ کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو گھر سے 50 لاکھ ملکیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 30 لاکھ ملکیت کا زیور اور 20 لاکھ کیش تھا۔ متاثرہ شہری عزیز کے مطابق پانچ ڈاکو گاڑی پر سوار ہو کر آئے  اور اہلخانہ کو ایک کمرے میں یرغمال بنائے رکھا اور لوٹ مار کے بعد ڈاکو جاتے جاتے گھر سے سی سی ٹی وی کیمرے اور انکی ہارڈ ڈرائیو بھی لے اڑے۔ گرین ٹاون  کے علا قہ میں سے مسلح ڈاکو ساجد کی فیملی کو یر غمال بنا کر7لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیورات اور مو با ئل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔کاہنہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکونے عامر کی فیملی کو یرغمال بنا کر4لاکھ90 ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ہربنس پورہ کے علا قہ میں ڈاکو محمود کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ60 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ریس کورس کے علاقہ میں ڈاکو کامران کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے 2لاکھ 55ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ مانگا منڈی  کے علاقہ میں ڈاکو نوید کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون،گلشن اقبال  کے علاقہ میں ڈاکو خرم کی فیملی کو یرغمال بنا کر1لاکھ 80ہزار کی نقدی اور مو با ئل فو ن۔ گلبرگ اور مصطفی ٹاون سے گاڑیاں اور لاری اڈا۔اسلام پورہ اور شاہدرہ ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -