کورونا کا خطرہ اگلے تین سال تک رہے گا، جرمن سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

        کورونا کا خطرہ اگلے تین سال تک رہے گا، جرمن سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

  

 کراچی(این این آئی)سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ اگلے تین سال تک رہے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی مطابق جرمن سائنسدانوں کی ٹیم نے کہاکہ وبا کے باعث گھروں میں ہونے والی تقریبات سمیت دیگر تقریبات پر 2023 تک پابندی برقرار رہ سکتی ہے۔سائنسدانوں کے مطابق اگلے تین سال تک کورونا کہیں نہیں جا رہا ہے اور اس کی ویکسین سامنے آنے میں بھی کافی وقت درکار ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی وبا سے بچاو کے لیے پابندیوں پر سختی سے عمل کروانے کی ضرورت ہے، انگلینڈ میں غیر قانونی اجتماعات پر 22 لاکھ  جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ تین روز قبل عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ آئندہ سال 2021 کے وسط کے بعد کورونا ویکسین بننے کی کوئی امید نہیں ہے۔ویکسین کے موثر اور محفوظ ثابت ہونے تک اس کی منظوری نہیں دی جائے گی۔

کورونا 

مزید :

صفحہ اول -