شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد، وسیم زکریا 5ساتھیوں سمیت ہلاک 10گرفتار
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ دیسک، نیوز ایجنسیاں)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران6 اہم دہشتگرد کو ہلاک اور 10کو گرفتار کر لیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے شمالی ویزرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ میں اہم دہشتگرد وسیم زکریا 5 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ 10 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد وسیم کا تعلق میر علی کے علاقہ حیدر خیل سے تھا۔ دہشت گرد وسیم حسوخیل کے پاس آرمی قافلے پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ دہشتگرد وسیم سی ایس ایس افسر زبید اللہ داوڑ کی شہادت میں ملوث تھا۔ دہشتگردوسیم سیکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھا، دہشتگردوسیم زکریاعلاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی اداروں پرحملے میں بھی ملوث تھا۔ دہشت گرد وسیم 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشتگرد کارروائیوں کاماسٹرمائنڈتھا۔دریں اثنا شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کے گروہ کی جانب سے فائرنگ کے باعث 2 فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ فوجی گاڑی کو شمالی وزیرستان کے شہر میرعلی میں ہاشوخیل پل کے نزدیک نشانہ بنایا گیا سیکورٹی فورسز پر مسلح حملہ کرنے کے بعد عسکریت پسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو میرعلی شہر کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دہشت گرد ہلاک