یوم دفاع،مرد و خواتین ہاکی میچ 9 ستمبر کو کھیلے جائیں گے

    یوم دفاع،مرد و خواتین ہاکی میچ 9 ستمبر کو کھیلے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر) یوم دفاع گوجرہ کلب اور رشید الحسن ہاکی اکیڈمی کے مابین نمائشی ہاکی میچ 9 ستمبرکوگوجرہ میں کھیلا جائیگا تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے سلسلسہ میں گوجرہ آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈٰم میں دی گوجرہ کلب اور رشید الحسن ہاکی اکیڈمی کیزیراہتمام مرد و خواتین کے نمائشی ہاکی میچز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری خالد جاوید ہونگے مایہ ناز کھلاڑی منظور الحسن سمیت اولمپین راؤسلیم ناظم، اولمپین محمد عثمان شیخ، محمد خالد انٹرنیشنلم شیخ اقبال بھولا کے علاوہ پاکستان ہاکی کے نیشنل و انٹربنینشنل مردوخواتین ہاکی کھلاڑی بھی اس نمائشی ہاکی میچ کے موقع پر موجود ہونگے۔ 
مروں کے نمائشی ہاکی میچ میں دی گوجرہ کلب اور رشید الحسن ہاکی اکیڈمی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ تقریب کے اختتام پر اولمپین رشید الحسن ہاکی اکیڈمی کی جانب سے کھلاڑیوں کو ہاکیاں اور بال بھی تقسیم جائیں گی۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھی قومی کھیل کے فروغ اور ترقی کے لئے رشید الحسن ہاکی اکیڈمی کی جانب سے ٹریک سوٹس، کٹس، ہاکیاں اور ہاکی بال کھلاڑیوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔