محمد حفیظ کا پی سی بی سے ماہانہ تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ 

    محمد حفیظ کا پی سی بی سے ماہانہ تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ 

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئرآل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کنٹریکٹ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا  اور بورڈ سے معذرت کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے 39 سالہ محمد حفیظ کو ایک لاکھ سے زائد کا ماہانہ کنٹریکٹ آفر کیا تھا لیکن ’پروفیسر‘ نے فیصلہ کیا کہ یہ کنٹریکٹ کسی نوجوان کرکٹر کو مل جائے۔محمد حفیظ کے دستبردار ہونے کے بعد اب حفیظ کو ریٹینر کنٹریکٹ دیا جائیگا جس میں انہیں تنخواہ تو نہیں ملے گی تاہم میچ فیس اور ڈیلی الاؤنس دیئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچزکے ساتھ ساتھ  کرکٹرزکوبھی فرمانبردار بنانے کا پلان بنالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ستمبر کے تیسرے ہفتے مجوزہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے معاہدوں کا ڈرافٹ مزید سخت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کوئی بھی کھلاڑی اور آفیشل بغیر معاہدے پردستخط کے کسی ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکے گا، گزشتہ برس بعض کرکٹرز نے ایگزیمنٹ سائن کیے بغیر ایونٹ میں شرکت کی تھی تاہم اس بارمجوزہ ایگریمنٹ کی شقوں کے تحت سب کرکٹرز کو پی سی بی کے کوڈ آف ایتھکس کا پابند کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -