چین، ٹیبل ٹینس ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری 

چین، ٹیبل ٹینس ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری 

  

بیجنگ(نیٹ نیوز) کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیے گئے مرد و خواتین ٹیبل ٹینس ورلڈکپ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا، نومبر میں تھائی لینڈاور جرمنی کے بجائے چین میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گاٹیبل ٹینس کی عالمی تنظیم کے مطابق مرد و خواتین ورلڈکپ ایونٹس کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ پہلے تھائی لینڈ اور جرمنی میں ملتوی ہونے والے دونوں بڑے ٹورنامنٹس کا اب انعقاد نومبر میں ہوگا جس کی میزبانی چین کو مل گئی، اس بڑے اعلان پر تنقید بھی شروع ہو گئی ہے کہ کورونا کی وبا چین سے شروع ہوئی اور اب بھی وہاں ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس نہیں کرائے جا سکتے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -