پاکستان کرکٹ بورڈنے عبدالقادر کی خدمات بھلادی

 پاکستان کرکٹ بورڈنے عبدالقادر کی خدمات بھلادی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)  پی سی بی نے عبدالقادر کی خدمات کو بھلا دیا، برسی پر کسی عہدیدار نے آنا مناسب نہ سمجھا،کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سابق لیگ اسپنر کی وفات پر کیا جانے والا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا، سلمان قادر نے کہا کہ کسی نے پلٹ کر ہمارا حال تک نہیں پوچھا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر کی پہلی برسی پر ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل، عمر اکمل اور نسیم شاہ بھی شریک ہوئے، پی سی بی کی طرف سے کسی عہدیدار نے آنا گوارا نہ سمجھا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہاکہ عبدالقادر کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی

،ان سے کرکٹ اور پروفیشنلزم کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا۔

، بہت مخلص اور ملک سے پیار کرنے والے انسان تھے، کرکٹ میں کارنامے ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے، عبدالقادر کی وفات پر جو وعدے کیے گئے تھے ان میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں ہوا۔

۔ لیگ اسپنر کے بیٹے سلمان قادر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سب وعدے لوگ بھول گئے۔

والد کے نام سے سڑک منسوب ہوئی نہ ہی گراو?نڈ کی حالت بدلی گئی،مزید بھی بہت سی چیزیں ابھی تک زیر التوا ہیں، ایک سال بیت گیا کسی نے وعدے تو کیا وفا کرنے ہیں پلٹ کر ہمارا حال تک نہیں پوچھا، انھوں نے کہا کہ ہمارے والد نے اپنی محنت اور لگن سے دنیا میں مقام بنایا، ہمیں معلوم ہے کس طرح محنت کرنی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -