لنکا پریمیر لیگ 2020ء 14 نومبر سے شروع ہوگی

لنکا پریمیر لیگ 2020ء 14 نومبر سے شروع ہوگی

  

 کولمبو (این این آئی)سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ فرنچائزائزڈ ٹی ٹونٹی لیگ، لنکا پریمیر لیگ 2020ء کا افتتاحی ایڈیشن 14نومبر سے سری لنکا میں شروع ہوگا اور فائنل سمیت 23 میچز کے بعد  6 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ابتدائی طور پر ایل پی ایل 28 اگست سے 20 ستمبر کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم اسے کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کے مسلسل عدم استحکام کی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ایل پی ایل تین بین الاقوامی مقامات پر کھیلا جائیگا، ٹورنامنٹ میں کولمبو، کینڈی، گالے، ڈمبولا اور جعفنا کے شہروں کے نام سے موسوم پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبردآزما ہوں گی۔  

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -