نامور گلوکار ندیم جعفری عالمی وبا کروناوائرس کا شکار 

   نامور گلوکار ندیم جعفری عالمی وبا کروناوائرس کا شکار 

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف میوزک کمپوزر، گلوکار اور اداکار ندیم جعفری عالمی وبا کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے اپنے قریبی دوست ندیم جعفری کے ساتھ ماضی میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ندیم جعفری کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ ندیم جعفری کے لئے خصوصی دعائیں کریں کیونکہ وہ اس وقت کورونا سے نبردآزما ہیں۔فخر عالم نے یہ بھی لکھا کہ ندیم جعفری کو ہر ایک کی دعاؤں، نیک خواہشات اور محبت کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کا شکار ہونے والوں کی کْل تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 903 ہے جبکہ فعال کیسز 6 ہزار 542 ہیں۔پاکستان میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 16 ہے جبکہ اموات کی کْل تعداد 6 ہزار 345 ہے۔ 

مزید :

کلچر -