کمرشلا ئز یشن فیس ادانہ کرنے پر 87عمارتیں سیل: 40کروڑ روپے وصول کرنے کا فیصلہ 

کمرشلا ئز یشن فیس ادانہ کرنے پر 87عمارتیں سیل: 40کروڑ روپے وصول کرنے کا فیصلہ 

  

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پرمختلف علاقوں میں کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن کر کے87 عمارتیں سربمہرکر دی گئیں۔ نادہندگادن سے مجموعی طور پر40کروڑ روپے کی رقم وصولی کی جائے گی جو شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر خر چ کی جائے گی۔یہ آپریشن شادمان، شاہ جمال،جیل روڈ،نیو مسلم ٹاؤن، نیو گارڈن ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،گلبرگ،قائداعظم ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن  اور کنٹرولڈ ایریا ملتان روڈمیں کیا گیا۔ٹاؤن پلاننگ ونگ کے زون ون، زون ٹو اور زون تھری کے عملے نے کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کوان کی عمارتیں سر بمہر کرنے سے پہلے نوٹس جاری کئے۔تاہم مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے اوررہائشی عمارتوں میں بلا اجازت کمرشل سرگرمیاں کرنے پر ان عمارتوں کے خلاف آپریشن کر کے انہیں سربمہر کر دیا گیا۔دریں اثناء ایل ڈی اے کے عملے نے مختلف مقامات پر تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی جانے والی آٹھ دیگر عمارتیں مسماراورچار سربمہر کر دیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -