صحافی سیاستدانوں کی آواز قوم تک پہنچاتے ہیں،عظمیٰ بخاری

صحافی سیاستدانوں کی آواز قوم تک پہنچاتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  

  لاہور (جنرل  ر پورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں ظہرانہ دیا ۔ ظہرانہ کے اختتام پر  سینئر صحافی خالد رشید کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،صحافیوں سے ملاقات میں سیاسی امور و میڈیا کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال گیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا مسلم لیگ (ن) کا میڈیا کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔خصوصا بیٹ رپورٹرز ہماری آواز قوم تک پہنچاتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔ملاقات کے آخر میں سینئر صحافی خالد رشید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میڈیا اور صحافی کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے حکومت کی میڈیا دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ہزاروں میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی اور کارکنان بیروزگار ہوئے جن کا انہیں بہت دکھ ہے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کی میڈیا کے حوالے سے موجودہ پالیسی میڈیا دشمن اور صحافی کارکنان دشمن پالیسی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

 میڈیا جمہوریت کا ایک اہم ستون ہے ہم اس دن کو گرنے نہیں دیں گے اور نہ ہی ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دیں گے میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اور میڈیا کے ساتھ ہر حال میں کھڑے ہوں گے امام بخاری نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ میڈیا کے حوالے سے اپنی پالیسی میں ترمیم لائے اور حکومتی میڈیا دشمن پالیسیوں کی وجہ سے جو سانسیں کارکنان بیروزگار ہوئے ہیں ان  کو بے روزگاری الاؤنس دے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -