ڈپٹی کمشنر کے لنگر خانوں کے دورے،سہولیات کا جائزہ لیا

  ڈپٹی کمشنر کے لنگر خانوں کے دورے،سہولیات کا جائزہ لیا

  

لاہور(پ ر)حکومت پنجاب کے لنگر خانوں کے پراجیکٹ کو تقویت دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ شہر میں ابتدائی طور پر 08 لنگر خانوں کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی گئی  ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے میاں میر ہسپتال، بادامی باغ اور ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ لنگر خانوں کے دورے کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی کے علاوہ دیگر افسران بھی ڈی سی لاہور کے ساتھ موجود تھے۔

 انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اورلنگر خانوں میں مستحق، نادار اور غریب افراد کو فراہم کئے جانے والے کھانے کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ بادامی باغ میں قائم کئے جانے والے لنگر خانہ میں کل سے کھانا کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کھانے کی کوالٹی کو چیک کیا روزانہ کی بنیاد پر کتنے افراد کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے، ریکارڈ کو چیک کیا۔انہوں نے لنگر خانوں میں بیٹھنے کے انتظامات، کرسیوں کی فراہمی، ٹیبلز، ٹینیٹس، پینے کے صاف پانی اور دیگر انتظامات کو بھی چیک کیا۔لنگر خانوں سے ملحقہ کچن میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے لنگر خانوں کے اطراف میں کوڑا کرکٹ سمیت دیگر کچرا فوری طور پر اٹھوا ہٹانے کی ہدایت کی اورلنگر خانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔لنگر خانوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ لنگر خانوں کے قائم کرنے کا مقصد غریب اور مستحق افراد کو کھانا کھلانا ہے اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -