6ستمبر کو فوج نے ثابت کیا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،اطہر قریشی

    6ستمبر کو فوج نے ثابت کیا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،اطہر قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوالالمپور ملائشیا(محمد فاروق ڈوگر سے) 6ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جس دن پاکستان کی مسلح افواج نے دنیا کو یہ بتایا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج کی جواں مردی اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار ٹی ٹی ایس گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین  ایم ایس اطہر قریشی  آپنے آفس کوالالمپور  ملیشیا میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ آج کا دن منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مادر وطن پر قربان ہونیوالے پاک افواج کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہم اپنے غازیوں کو بھی یاد رکھیں اور دنیا کو یہ پیغام پہنچادیں کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع سے غافل نہیں۔ تقریب میں چوہدری نثار خان ، خرم عباسی، کمال خان، شیخ محمد ثاقب شامی زبیر احمد، محسن کمال، نعمان خان، چوہدری زین العابدین،چوہدری ابوذر غفاری اور پی ایم  ایچ  ڈی ٹی وی کے سینئر وائس چیئرمین عمران خالد اعوان اور  روزنامہ  پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد فاروق ڈوگر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی چیئرمین ٹی ٹی ایس گروپ آف کمپنیز  اطہر قریشی نے پاکستان کی سالمیت خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ہر اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سفیر ہے