ایل ڈبلیو ایم سی کا بادامی باغ سبزی و پھل منڈی میں صفائی آپریشن

ایل ڈبلیو ایم سی کا بادامی باغ سبزی و پھل منڈی میں صفائی آپریشن

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بادامی باغ سبزی منڈی میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔ اتوار کی رات سے ہی صفائی آپریشن کا آغا ز کیا گیا۔ گزشتہ دنوں میں ہونے والے بارشوں کے باعث منڈی میں کوڑا کرکٹ سمیت کیچڑ موجود تھاجسکی صفائی کے لیے ادارے کی جانب سے اضافی ورکرز اور مشینری تعینات کی گئی۔

مشینری میں دو لوڈرز، 1کمپیکٹر اور 2 آرم رول شامل تھے۔خصوصی صفائی آپریشن کے نتیجے میں اب تک 80 ٹن سے زائد کوڑا اٹھایا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی عوامی ادارہ ہے اور عوام کو صاف ستھرا شہر فراہم کرنے میں دن رات کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جی ایم آپریشن کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی قائم رکھنے میں ادارے کی جانب سے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بادامی باغ سبزی منڈی میں زیرو ویسٹ ہونے تک صفائی آپریشن جاری رہے گا۔ شہریوں کے تعاون سے ہی شہر بھر میں یکساں صفائی کے معیار کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ مزید براں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہری ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -