گلزار منصورہ کو شہر کی خوبصورت ترین سکیم بنائیں گے، ضیاء احمد 

    گلزار منصورہ کو شہر کی خوبصورت ترین سکیم بنائیں گے، ضیاء احمد 

  

لاہور(رپورٹ میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر)گلزارِ منصورہ سوسائٹی (منصورہ ٹو) کو لاہور کی خوبصورت سکیم بنائیں گے۔ قبرستان کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے اگر کوئی فوت ہو جائے تو منصورہ ون ٹو سمیت ملحقہ آبادیوں کے خاندان کو رونا دھونا پڑ جاتا ہے میت کہاں دفن کریں گے، واسا نے ٹیوب ویل بند کر دیا ہے، صاف پانی دستیاب نہیں،سڑکوں کی تعمیر نہیں ہو رہی، منصورہ ون اور منصورہ ٹو کے درمیان راستہ نہیں جس کے باعث جنازہ نہیں لے جا سکتے اوپر سے نماز کے لیے جانا ممکن نہیں، پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ گلزار منصورہ کو نظر انداز کیا ہے پنجاب حکومت کی طرف سے شہر خموشاں کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان اہل لاہور سے زیادتی ہو گیان خیالات کا اظہار گلزار منصورہ سوسائٹی ملتان روڈکی نومنتخب باڈی صدر ضیاء احمد،سینئر نائب صدر قاری رفیق،سیکرٹری جنرل عبداللہ بشیر، نائب صدر طاہر خان، نائب صدر طلحہ شاہ، فنانس سیکرٹری ضیاء اللہ چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری حافظ صہیب نے پاکستان فورم میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر ضیاء احمد نے سبکدوش ہونے والی باڈی کی کوششوں کو سراہا  اور الیکشن کا حصہ نہ بننے والے احباب سے درخواست کی کہ آئیں سوسائٹی کی بہتری کے لیے باہمی اختلافات ختم کر دیں۔ صدر نے کہا ہمارا کوئی مخالف نہیں  میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا،گلزار منصورہ کو مثالی سوسائٹی بنانا میرا مشن ہے۔سینئر نائب صدرقاری رفیق نے کہا واسا کی طرف سے ہمارے ٹیوب کوبند کرنا زیادتی ہے۔ جنرل سیکرٹری عبداللہ بشیر نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب لاکھوں کی آبادی کیلئے قبرستان دیں۔ انہوں نے کہا اس وقت لاہور کے بڑے علاقے کے کا بڑا مسئلہ قبرستان کا ہے۔  نائب صدر طاہر خان نے کہا ہماری گلزار منصورہ سوسائٹی گیٹٹڈ سوسائٹی ہے یہاں صاف پانی کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے۔ نائب صدر طلحہ شاہ نے کہا اورنج ٹرین کا ہمیں فائدہ ہو نہ ہو نقصان ضرور ہے ہمارے اسٹیشن کا نام منصورہ رکھا جائے اور نمازیوں کے لیے گزر گا ہ اور، اوور ہیڈ برجِ بنایا جائے۔ نائب صدر طلحہ شاہ نے کہا ہم گلزار منصورہ سوسائٹی کو مثالی بنائیں گے۔ جوائنٹ سیکرٹری حافظ مجیب نے کہا ہماری سڑکوں کامسئلہ ہے اگر ہمارے رہائشی تعاون کریں تو ہم فنڈ اکٹھا کر کے بقیہ سٹرکیں بنا سکتے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری نے کہا افسوس ناک پہلو یہ ہے پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اور ایم پی اے گلزار منصورہ کو علاقہ غیر سمجھتے ہیں ہمیں ہمار ا حصہ دیا جائے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -