پیف پارٹنرزکو سکول کھولنے سے قبل ادائیگیاں کی جائیں،خضر حیات
لاہور(پ ر)پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین خضر حیات گوندل مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ ارشد اٹارا، اجمل اشفاق نے کہا ہے کہ پیف پارٹنرز اس وقت بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ اگر فنڈز فی الفور جاری نہ کئے گئے تو خدشہ ہے کہ پیف سکولز بند نہ ہو جائیں کیونکہ معاوضے نہ ملنے کی وجہ سے پیف سکولز تباہی کے دہانے تک پہنچ چکے ہیں اس لئے بلاتاخیر ادائیگیاں کی جائیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پیف خود مختار ادارہ ہے۔ فنڈز ہونے کے باوجود پارٹنرز کو بلاوجہ پریشان کیا جارہا ہے۔ یہ اجلاس سپیریئر کالج پرانا کاہنہ میں ہواجس کا اہتمام ڈائریکٹر اعجاز احمد نے کیا۔ ہم پورے SOP's کے تحت سکولز کھولیں گے اس لئے پیف فوری طور پر ادائیگیاں کرے۔