کاشتکاروں کااستحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے،گوہر نفیس

    کاشتکاروں کااستحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے،گوہر نفیس

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)کاشتکاروں کااستحصال کرنیوالی شوگر ملز کی انتظامیہ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئی،اگر شوگرملز کے مالکان نے گنے کے کاشتکاروں کو سرکاری ریٹ سے کم ادائیگی کی ہے تو رابطہ کریں،سرکاری ریٹس پر ادائیگی نہ کرنے اور وزن میں کٹوتی کرنے والے شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے کاشتکاروں کے نام ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو گنے کے کاشتکاروں کی ادائیگیوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت کردی،سال 2017,18 اور سال 2019 میں کم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،کاشتکار شواہد کے ساتھ اینٹی کرپشن کے متعلقہ ریجن سے رابطہ کرسکتے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -