چیمبر انتخابات میں پیافکی کامیابی یقینی ہے،عادل حفیظ

چیمبر انتخابات میں پیافکی کامیابی یقینی ہے،عادل حفیظ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر عادل حفیظ نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2020 میں پیاف فاونڈر الائنس کی کامیابی یقینی ہے۔ قائد تاجران ہال روڈ بابر محمود کی قیادت میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2020 کا معرکہ پیاف فاونڈر الائنس اپنے نام کرے گا۔

  ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار اصغر علی بھٹی کی کامیابی کیلئے خدمت گروپ اپنی تمام توانائیاں صرف کرے گا۔ انشااللہ ہال روڈ کی تاجر برادری اصغر علی بھٹی کے گلے میں فتح کا ہار پہنائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -