حکمران پوائنٹ سکورنگ کیلئے سانحہ کا انتظار کرتے ہیں،الطافشاہد

حکمران پوائنٹ سکورنگ کیلئے سانحہ کا انتظار کرتے ہیں،الطافشاہد

  

لاہور (پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمران پوائنٹ سکورنگ کیلئے سانحہ ہونے کاانتظار کرتے ہیں۔حکمرانوں کی کاہلی اورنااہلی نے کراچی کوڈبویا،اگر بروقت اقدامات کئے جاتے توآج کراچی کسی آفت زدہ شہرکامنظر پیش نہ کررہا ہوتا۔ حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں کراچی پوری طرح ڈوب گیا توشعبدہ بازکپتان چلے آئے۔

  وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال شہرقائدؒکے معمار ہیں،انہوں نے سٹی ناظم کراچی کی حیثیت سے انتھک خدمات انجام دیتے ہوئے ا س شہر کاماڈل اورآئیڈیل بنادیا تھا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -