بلاول کا کمسن بچی کو بداخلاقی  کے بعد قتل کر نے کا نوٹس، مجرم  کی فوری گرفتاری کی ہدایت

 بلاول کا کمسن بچی کو بداخلاقی  کے بعد قتل کر نے کا نوٹس، مجرم  کی فوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آئی این پی)پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں کمسن بچی کو بداخلاقی کے بعد قتل کردینے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور پولیس کو ہدایت کہ ہے کہ سندھ پولیس مجرم تک پہنچے اور اسے کیفرکردار تک پہنچائے بچی سے بداخلاقی اور قتل کے معاملے میں تفتیش کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے پیپلز پارٹی چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں پانچ سالہ بچی سے بداخلاقی اور پھر اس معصوم کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے پھول جیسی ننھی بچی پر بداخلاقی کے بعد تشدد اور اسے جلادینا دل دہلادینے والا سانحہ ہے پیپلزپارٹی چیئرمین نے ہدایت کی کہ سندھ پولیس مجرم تک پہنچے اور اسے کیفرکردار تک پہنچائے بلاول بھٹو زرداری نے کمسن بچی سے بداخلاقی کی تفتیش کے معاملے میں سندھ پولیس کو فوری نتائج دینے کی ہدایت کردی اور کہا کہ بچی سے بداخلاقی اور قتل کے معاملے میں تفتیش کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے سندھ حکومت کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے رہائشی اس متاثرہ خاندان کی ہرممکن دادرسی کرے۔ 
بلاو ل بھٹو 

مزید :

صفحہ آخر -