فوج نے دفاع وطن کیلئے لازوال قربانیاں دیں،شفقت منصوری
لاہور (لیڈی رپورٹر) منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور شفقت منصوری نے کہا ہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے کیوں کہ پاک فوج نے وطن کے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لئے لازوال قربانیاں دیں اور لاکھوں نوجوانوں نے اپنے خون کے نذرانے دے کر پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں ذمہ داران جمعیت طلبہ عربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانی ایکٹ پر عمل در آمد نہیں کرا رہے جس کی وجہ سے بسا اوقات لا اینڈ آرڈر کی خلاف ورزی والی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ قادیانیوں کی سرپرستی کے بجائے ان پر لگام ڈالے تا کہ وہ حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے سے باز آجائیں۔