پوری قوم کو بہادر پاک افواج پر فخر ہے،چوہدری اعظم سندھو

پوری قوم کو بہادر پاک افواج پر فخر ہے،چوہدری اعظم سندھو

  

لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ نوازکے سیاسی رہنما وسماجی کارکن پی پی 165 چوہدری اعظم سندھو نے  کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے لیے جان قربان کرنیوالی ہماری پاک فضائیہ نے بھی ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہ پاکستان اپنی سلامتی اور خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم یو م دفاع پاکستان پر اس بات کا بھی عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلاکر رہیں گے،ہم ہرفورم پر پوری دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔انکامزید کہنا تھا کہ کراچی کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان، طویل مدت سے وفاق کراچی کو پیکیج کے اعلانات پر ٹرخا رہاہے۔ یہ بھی آڈٹ ہو، جے آئی ٹی بنے کہ ماضی کے اعلانات، پیکجز کا کیا بنا۔ حقیقت میں کراچی کے باشعور عوام پر ایم کیو ایم کو مسلط کرنا، انجینئرڈ انتخابات، بے اختیار بلدیاتی نظام، وفاقی اور صوبائی حکومت کے سوتیلا پن کی وجہ سے عروس البلاد کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ کردیاگیاہے۔طوفانی بارشوں نے حکومت اور ریاستی اداروں کو دیوار سے لگادیاہے۔ پوری قوم کراچی کے عوام کے ساتھ ہے۔ کراچی کے عوام محب وطن، محب دین اور باہمت ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -