قومی پیسہ قوم کی امانت، احتساب سب کا ہوگا،شمسہ علی
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ قومی پیسہ قوم کی امانت ہے، احتساب سب کا ہوگا، اپوزیشن کے لوگوں سے ہمارا ذاتی جھگڑا نہیں صرف قومی پیسہ واپس خزانے میں جمع کروائے مگر ایسا نہیں ہو رہا۔ گزشتہ روز شمسہ علی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کسی فرد نے اب تک خزانے سے کوئی پیسہ نہیں لیا۔ وزیراعظم نے دو سالوں میں اپنی تنخواہ تک وصول نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت سب کے ساتھ برابری کا سلوک کر رہی ہے۔ نیب کا کوئی ذاتی مفاد نہیں وہ صرف قومی پیسہ کی واپسی چاہتے ہیں۔ شمسہ علی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی ہیں۔ کرونا کے بعد ملک میں ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔ دو سال بحرانوں میں گزارے اب تحریک انصاف اپنے وہ تمام وعدے پورے کریگی جو انتخابی مہم کے دوران کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدت پوری کریگی اور اپنے تمام وعدے جن میں بیروزگاری سرفہرست ہے دور کی جائے گی۔