دینی جماعتوں نے ملک بھر میں یوم ختم نبوت منایا

  دینی جماعتوں نے ملک بھر میں یوم ختم نبوت منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   لاہور(پ ر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر 7ستمبر1974ء   کوپاکستان کی قومی اسمبلی کے تاریخی فیصلے کی یاد میں مختلف دینی جماعتوں نے  ملک گیریوم ختم نبوت ؐکے طورپرمنایا،اس سلسلے میں تحریک ختم نبوتؐ کے شہداء اورغازیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک گیر کانفرنسزاورریلیاں نکالی گئیں جن میں منکرین ختم نبوت ؐکی ملک میں بڑھتی ہوئی غیرآئینی سرگرمیوں کے خلاف قراردادیں منظورکی گئیں اورحکومت سے قادیانیوں کی آزادانہ تبلیغی سرگرمیوں کافوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیا،تمام جلسے جلوسوں اورکانفرنسزمیں تحفظ ناموس رسالتؐ اورتحفظ عقیدہ ختم نبوت? کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کاحلف اٹھایاگیا۔،یوم ختم نبوت ؐ کے سلسلے میں لاہورمیں محمدشاداب رضانقشبندی، سردار محمد طاہر ڈوگر،گوجرانوالہ میں حافظ طاہررضاقادری۔ضلعی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمن۔سٹی صدر عطاء  الرحمن خان، ملتان میں ڈاکٹرعمران مصطفی،فیصل آباد میں پروفیسرآصف رضا،پشاور میں انعام اللہ خان،کوئٹہ میں محمدعلی جتک، سیالکوٹ میں علامہ وسیم نقشبندی، حافظ آباد میں سیدعثمان حیدرشاہ نقوی،سکھرمیں سائیں نوراحمد قاسمی،حیدرآبادمیں محمد خالد عطاری  نے خطاب کئے۔

، میانوالی میں اکرام خان شیر انی،مانسہرہ میں بشارت عباسی، سرگودھامیں ڈاکٹرغلام مرتضیٰ،ٹیکسلا میں حاجی محمدطارق، کلرسیداں میں علامہ ریاض الرحمن دیگرعہدیداروں نے مختلف ریلیوں اورجلسوں سے خطاب کیا۔