غلبہ دین کی جدوجہد کرنا ہر کلمہ گو کی ذمہ داری ہے،ذکر اللہ مجاہد

 غلبہ دین کی جدوجہد کرنا ہر کلمہ گو کی ذمہ داری ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ غلبہ دین کی جدوجہد کرنا ہر کلمہ گو کی ذمہ داری ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو زندگی گزارنے کاایک نظام دیا ہے۔ خصوصاً مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ مالک حقیقی کے احکامات کو مانیں اور اس پر عمل کریں۔ امت مسلمہ کے مسائل کا واحد حل قرآن و سنت کے نظام میں موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک محنت کے صوبائی صدور اور عہدیداران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مرکزی صدر تحریک محنت پاکستان، مرکزی جنرل سیکرٹری شفقت رسول، مرکزی نائب صدر یحی برکی، صوبائی صدر معراج طاہر، صدر تحریک غربی لاہور رمضان قریشی،  سید خالد حسین بخاری و دیگر صوبائی صدور و عہدیداران موجود تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ موجوہ دور میں اُمت اخلاق، تہذیب، عقائد، وحدت واتحاد سے دور ہوتی جارہی ہے جس کی بنیادی وجہ قرآن و سنت سے دوری ہے۔ 

بدقسمتی سے  اُمت  میں گروہ بندی، فرقہ پرستی، دل آزاری،عدم برداشت جیسی خرافات نے ملت اسلامیہ کو لاتعداد مسائل، مشکلات اور بحرانوں سے دوچار کردیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ امت کو متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرے اور فرقہ پرستی اور گروہ بندی سے نکل کر اللہ اور رسول کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا دانشمندی سے مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلانات کی وجہ سے پوری امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گی ہے۔ قرآن مجید کی بے حرمتی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -