ایل ڈی اے ایونیو ون میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

    ایل ڈی اے ایونیو ون میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ایل ڈی اے ایونیو ون میں آباد کاری کے فروغ کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی زیر صدارت ہوا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے ڈاکٹر حبیب الحق رندھاوا‘ڈائریکٹر ای ایم ای عبدالرزاق اور ڈائریکٹر ایونیون ون فہد انیس قریشی شریک ہوئے۔اجلاس میں سکیم کی چار دیواری تعمیر کرنے اور داخلی و خارجی راستے بہتر بنانے کے لئے تخمینہ لاگت کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ایونیو ون کی مسجد کی تعمیر کے لئے فزیبیلٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔صفائی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لئے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سے ایونیو ون کی صفائی کے لئے تخمینہ اور پلان حاصل کیا جائے گا۔ایونیو ون کے سیکیورٹی سسٹم اور بیٹرمنٹ فیس کے چارجز کی وصولی کے لئے بھی مشاورت کی گئی۔٭٭٭٭

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -