سڑکوں پر پڑے شگاف فوری ٹھیک کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

سڑکوں پر پڑے شگاف فوری ٹھیک کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(پ ر)بارشوں سے لاہور کی سڑکوں پر پڑے شگاف فوری ٹھیک کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔رواں مون سون سیزن میں صوبائی دارالحکومت میں 12 مقامات پر شگاف پڑچکے ہیں۔شہر کی اہم شاہراہوں پر پڑنے والے شگاف کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ان شگاف کو فوری ٹھیک کیا جائے۔

شہر کی اہم شاہراں جہاں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان کی بھی تعمیر و مرمت کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -