پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی طرفسے انتقامی کارروائیوں کی مذمت
لاہور(پ ر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی چیئرمین رانا تنویرنے کی۔ ضلعی صدر محمد ارشد بٹ سمیت لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں سے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں چودھری وسیم، اسلم معراج، عرفان خان، حافظ سجاد، خالد اعمانول، شاہد یونس، بابر گل، حامد کھوکھر، لیاقت علی، اشرف مسیح، فیصل، راشد، رشی مغل، مرزا شہباز، قاسم، وقار عباسی، عمر خان، لالہ انور، ملک عثمان، محمد قاسم، شیراز بٹ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (مینٹل ہسپتال) میں پیرا میڈیکل سٹاف کے ممبران کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔
اور ردعمل کااظہار کیا گیا کہ ہسپتال انتظامیہ نے اگر انتقامی کارروائیاں بند نہ کیں تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس میں ہسپتال سے لے کر پرنسپل دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں سے پیرا میڈیکل سٹاف شرکت کرے گی۔