وزیراعلیٰ نے لاہور کو خوبصورت  بنانے کے لیے ایل ڈی اے کو  دو ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی

 وزیراعلیٰ نے لاہور کو خوبصورت  بنانے کے لیے ایل ڈی اے کو  دو ماہ کی ڈیڈ لائن ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)شہر کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کو چار ٹاسک سونپ دیئے۔ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے دو ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ تعمیراتی کاموں سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت جاری کر دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے ایل ڈی اے کو سونپے گئے ٹاسک میں لین مارکنگ، پیچ ورک اور انڈرپاسز کی تزئین و آرائش شامل ہے۔ ایل ڈی اے کی حدود میں فٹ پاتھوں پر کرب سٹونز کی تبدیلی، شہر لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک مینجمنٹ کے لئے لین مارکنگ کی جائے گی۔ شہر کو 4 حصوں میں تقسیم کر کے سڑکوں پر پیچ ورک کیا جائے گا اور کنال روڈ کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش ہو گی۔ 

 ڈیڈ لائن

مزید :

صفحہ اول -