مودی سرکار فاشسٹ تمام حدیں پار کر چکی، ہمارا دل و جان کشمیریوں کیساتھ ہے: راحیل شریف 

  مودی سرکار فاشسٹ تمام حدیں پار کر چکی، ہمارا دل و جان کشمیریوں کیساتھ ہے: ...

  

 ریاض (آئی این پی)اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ(ر)جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دنیا کی کہنہ مشق فورس ہے اوراس نے روایتی، غیر روایتی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے تمام محاذوں پر اپنا لوہا منوایا اور وطن عزیز کیلئے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا، ہمارے دل وجان کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں،مسئلہ کشمیر اقوام متحد ہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، نریندر مودی کی سربراہی میں فاشسٹ حکومت نے تمام حدیں پار کردی ہیں، عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے کئے جانیوالے مظالم و مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں ڈپلومیٹ کوارٹرز میں یوم دفاع تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں انکامزید کہنا تھا چھ ستمبر1965کو ہمارے بہادر مسلح افواج نے بڑی ہمت و شجاعت سے دشمن کے مذموم منصوبے کو ناکام بنایااور وطن عزیز کیلئے بے مثال قربانیاں دیں، یہی قومی جذبہ ہمیں آپریشن ضرب عضب کے دوران میں دیکھنے کو ملا۔ در حقیقت جب جب قوم کا تعاون آپ کیساتھ ہو تو، تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ تقریب میں اوآئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سمیت ریاض کی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

راحیل شریف

مزید :

صفحہ اول -