چوہدری سرور نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں میں ایوارڈ تقسیم کیے 

        چوہدری سرور نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)مختلف شعبوں میں بہتر ین کار کردگی کا مظاہر ہ کر نیوالوں میں ایوارڈ تقسیم کر نے کی تقر یب‘گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر پاکستان کی جانب سے جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال اور گلوکارساحر علی بگا سمیت 16 شخصیات کوایوارڈزسے نواز ا جبکہ تقر یب میں صوبائی وزراء اور چیف سیکرٹری سمیت ا ہم شخصیات کی شر کت تفصیلات کے مطابق  تقر یب میں صوبائی وزراء عبد العلیم خان‘ڈاکٹر اختر ملک‘سید سعید الحسن شاہ‘سردار محسن خان لغاری اور چیف سیکرٹر ی پنجاب جواد رفیق ملک بھی شر یک ہوئے اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مختلف شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا چوہدری محمدسرور نے صدر پاکستان کی جانب سے کامسیٹس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم کو”ستارہ امتیاز“ سے نوازا، ماہر قانون جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کو شاندار خدمات پر ”ستارہ امتیاز“سے نوازا جبکہ ڈاکٹر طاہر محمو دحیات کو سول انجینئر نگ کے شعبے میں نمایاں خدمات پر گلوکار فضل جٹ،گلوکار غلام عباس گلوکار وارث بیگ،صوفی گائیک سائیں ظہور احمد،نامور اداکارہ راحیلہ خانم المعروف دیبا خانم،  پروفیسر ڈاکٹر حسن مسرت،اداکار غلام محی الدین،گلوکار ساحر علی بگا کو گور نر پنجاب نے ”صدارتی اعزاز بر ائے حسن کار کردگی“سے نواز ا۔جبکہ پاکستان کے پہلے نابینا سول جج یوسف سلیم،،وائس چانسلر روفیسر ڈاکٹر سید ثقلین نقوی،ترقی پسند اردو ادیبہ شاعرہ اور انسانی حقوق کی کارکن فہمیدہ ریاض،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایف آئی اے اعجاز احمد،کامران لاشاری کو ”تمغہ امتیاز“سے نوازا گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صدارتی ایوارڈ حاصل کر نیوالی شخصیات کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ نیا میں پاکستان کانام روشن کر نیوالے ہمارے ہیروز ہیں۔ 
ایوارڈ تقریب

مزید :

صفحہ آخر -