صومالیہ،: خود کش حملے میں 5فوجی ہلاک، ایک امریکی فوجی زخمی

صومالیہ،: خود کش حملے میں 5فوجی ہلاک، ایک امریکی فوجی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کسمایو (مانیٹرنگ ڈیسک)صومالیہ میں الشباب کے خود کش حملے میں کم از کم پانچ فوجی ہلاک اور ایک امریکی فوجی زخمی ہو گیا۔ساحلی شہر کسمایو سے 60 کلومیٹر دور واقع گاؤں جنے عبداللہ میں خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو فوجی اڈے کے داخلی دروازے کے قریب لا کر دھماکے سے اڑا دیا۔مقامی سیکیورٹی عہدیدار محمد عبداللہ نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ گاڑی کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کی گئی لیکن اسے روکنے میں ناکام رہے۔ادھر الشباب نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں 16 صومالی فوجی اور 4 امریکی فوجی مارے گئے البتہ شدت پسند اکثر حقیقت کے برعکس ہلاکتوں کے بلند و بانگ دعوے کرتی رہی ہے۔
خود کش حملہ

مزید :

صفحہ آخر -