ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیز کاایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای سی عثمان خالد  کو عہدے سے ہٹانے کامطالبہ 

  ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیز کاایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیز پنجاب نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد کو عہدے سے ہٹانے اور پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا بھی مطالبہ کردیا۔ ترجمان ایپ سپ کا کہنا ہے کہ 21فروری 2020ء کو وزیر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں کے ساتھ ایپ سپ کے کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد انہوں نے پوری قوم کے سامنے پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا کہ ایک ہفتے میں ہائر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی قائم کی جائے گی اور نجی یونیورسٹیوں کے زیر التوا تمام کیسز جلد نمٹا دیئے جائیں گے۔ بعدازاں ریفارمز کمیٹیاں قائمہونے کے باوجود چارٹر آف ڈیمانڈ پر پیش رفت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ نجی یونیورسٹیوں کے مسائل میں سب سے بڑی رکاوٹ خالد عثمان جیسے افسران ہیں۔ 
عثمان خالد

مزید :

صفحہ آخر -