گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، سیکرٹری آئی ٹی کے پی نے گرفتاری دیدی
پشاور(این این آئی) گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہونے کے کیس میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا نے پولیس کو از خود گرفتاری پیش کر دی۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن کی حدود میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا مختیار احمد کی کار کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، حادثہ کے بعد سیکرٹری آئی ٹی بچے کو خود علاج معالجہ کیلئے اپنی گاڑی میں ہسپتال لے گئے تاہم 2،3 گھنٹوں بعد بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جس کے بعد انہوں نے ازخود تھانہ ٹاؤن میں گرفتاری پیش کردی۔
سیکرٹری آئی ٹی