محکمہ خصوصی تعلیم کی خواتین اساتذہ کا انتظامی تبادلوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

محکمہ خصوصی تعلیم کی خواتین اساتذہ کا انتظامی تبادلوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(آئی این پی) محکمہ خصوصی تعلیم کی خواتین اساتذہ انتظامی تبادلوں کیخلاف سڑکوں پر آگئیں، لاہور پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج کیا، انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مظاہرین نے مطالبات کی منظوری کیلئے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ محکمہ خصوصی تعلیم فوری طور پر تبادلے منسوخ کرے۔ انکا کہنا تھا کہ عدالت سے سٹے کے باوجود انکی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔خواتین اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ انکی تنخواہیں فوری طور پر بحال کی جائیں، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وزیراعلی ہاوس کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے ادھر کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کے لیے نان سیلری بجٹ جاری کرنے کا معاملہ، سکولوں کو تاحال نان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا۔

 احتجاجی مظاہرہ

مزید :

صفحہ آخر -