محکمہ ایکسائز کی نااہلی، 6 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن مشکوک ہوگئی

  محکمہ ایکسائز کی نااہلی، 6 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن مشکوک ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) محکمہ ایکسائز کی بڑی نااہلی، 6 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن مشکوک ہوگئی، سکینگ کمپنی نے گاڑیوں کے ڈیٹا کی آن لائن ڈیٹا تصدیق نہ ہونے پر ڈی جی ایکسائز کو آگاہ کردیا تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی سنگین غفلت کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں 6 لاکھ گاڑیوں کا سسٹم میں آن لائن ڈیٹا موجود ہی نہیں ایکسائز حکام نے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا دعوی کیا تھا جبکہ گاڑیوں کی فائلوں کی سکینگ کرنے والی کمپنی نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے سکینگ کمپنی نے ڈی جی ایکسائز مسعودالحق کو معاملے سے آگاہ کردیا کہ 6 لاکھ سکین کی جانے والی فائلوں کی گاڑیوں کا ریکارڈ سسٹم میں نہیں  لاہور ڈویژن کی 16 ہزار 804، بہاولپور کی 1 لاکھ 10 ہزار، ڈی جی خان 85 ہزار اور فیصل آباد کی 28 ہزار 859 گاڑیوں کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے۔ 
 رجسٹریشن مشکوک

مزید :

صفحہ آخر -