بارشوں اور سیلاب سے خوشاب کے علاقے متاثر ہوئے ہیں،پرویزالٰہی

     بارشوں اور سیلاب سے خوشاب کے علاقے متاثر ہوئے ہیں،پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تلہ گنگ، لاوہ، چکوال، کلر کہار اور خوشاب کے علاقے بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے ہیں، بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ضلع چکوال، تلہ گنگ، لاوہ، کلر کہار اور خوشاب میں تمام فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، ڈیمز ٹوٹ گئے، راستے منقطع ہیں، سکول گر گئے، لوگوں کے کاروبار ختم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور یہاں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ آخر -