صدر مملکت نے 45 اہم شخصیات کو سول اعزازات سے نواز دیا

      صدر مملکت نے 45 اہم شخصیات کو سول اعزازات سے نواز دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک و قوم کے لیے کارہائے نمایاں سر انجام دینے والی 45 اہم شخصیات کو سول اعزازات سے نواز دیا۔ایوانِ صدر میں ہونے والی پر وقار تقریب میں فریحہ رزاق مرحومہ اور ڈاکٹر آصف محمود کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔سول ایوارڈز میں ہلال شجاعت، ہلال امتیاز، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز شامل تھے۔ڈاکٹر عبدالقدوس شہید کی بیوہ مصباح شیخ نے ہلال شجاعت وصول کیا۔صدر نے ڈاکٹر آصف محمود کو ستارہ امتیاز سے نوازا جب کہ فریحہ رزاق مرحومہ کو خدمات عامہ کے شعبے میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں ملک خادین شہید، ملک فضل الرحمان شہید، ملک گل شاہ مست خان شہید، میاں شاہ جہان شہید، ملک ایاز خان شہید کو بھی ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ 

 سول اعزازات

مزید :

صفحہ آخر -