سعودی عرب جوہری توانائی حاصل کرنا چاہتا ہے، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی

  سعودی عرب جوہری توانائی حاصل کرنا چاہتا ہے، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب جوہری توانائی کے حصول کا منصوبہ بنارہا ہے اور اس حوالے سے تعاون بھی کیا جا رہا ہے۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی ٹی وی الاخباریہ نے دعویٰ کیا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا تھا کہ 'سعودی عرب جوہری توانائی میں دلچسپی لے رہا ہے اور ہم مطلوبہ تعاون فراہم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔سعودی عرب کا کہنا تھا کہ جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے مقاصد پرامن ہیں۔جوہری توانائی سے متعلق سعودی عرب کہہ چکا ہے کہ اپنے توانائی کے شعبے کو مزید جدت بخشنے کے لیے جوہری طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

رافیل گروسی

مزید :

صفحہ آخر -