سعودی عرب پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے: پرویز خٹک

سعودی عرب پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے: پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  وزیر دفاع پرویز خٹک نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو  فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے  پاکستانی عوام سعودی حکومت اور اس کے عوام کیلئے بہت زیادہ احترام رکھتے ہیں  دونوں مما لک میں برادرانہ تعلقات کی قابل ذکر تاریخ ہے  سعودی عرب ایک پراعتماد اور قابل اعتماد دوست ہے  پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقا ت کو فروغ دیناچاہتا ہے سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں  ہم اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ 
پرویز خٹک 

مزید :

صفحہ آخر -