پنجاب بار کونسل کے انتخابات 14 کی بجائے اب 28 نومبر کو ہوں گے
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب بار کونسل کے پانچ سال بعد ہونے والے انتخابات کا الیکشن شیڈول تبدیل کردیاگیا پنجاب بار کونسل کے انتخابات 14 نومبر کی بجائے اب 28 نومبر کو ہوں گے جن کے حتمی نتائج کا اعلان 8 دسمبر کوکیا جائے گا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی منظوری کے بعد الیکشن شیڈول میں تبدیلی کانوٹیفکیشن جاری کیاگیا پنجاب بار کونسل کی جانب سے یکم اکتوبر کو ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی 26 اکتوبر کو امیدواروں کی فہرست جبکہ 29 اکتوبر کو اعتراضات پر سکروٹنی ہوگی،امیدواروں کی جانب سے 30 اکتوبر تک اعتراضات واپس لئے جا سکتے ہیں،30 اکتوبر کو بلامقابلہ امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی،3 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی،28 نومبر کو صبح 9 سے شام 4بجے تک انتخابات ہوں گے،پنجاب بار کونسل کی بلڈنگ میں 3 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی،8 دسمبر کو پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے نتائج کے بارے میں 23 دسمبر تک اعتراضات داخل کئے جاسکیں گے۔
شیڈول تبدیل