عدالت کا جان بچانے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دائر درخواست کا حکومت کی طرف سے جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جان بچانے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے دائر درخواست کاحکومت کی طرف سے جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے کہا کہ سمجھ نہیں آتی حکومت جواب داخل کرنے میں اتنا وقت کیوں لگاتی ہے؟تاہم فاضل جج نے حکومت اور متعلقہ اداروں کو جواب داخل کرنے کے لئے17ستمبر تک مہلت دے دی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے اپنی اس درخواست میں کورونا سمیت جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی کی نشاندہی کی ہے۔
اظہار برہمی