سپریم کورٹ نے وی سی زرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کو تاحکم ثانی کام کرنے سے روکدیا

  سپریم کورٹ نے وی سی زرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کو تاحکم ثانی کام کرنے سے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے زرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اشرف کو تاحکم ثانی کام کرنے سے روک دیا،چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ڈاکٹر اقراراحمد خان کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ مقدمہ کے حتمی فیصلے تک وہ یونیورسٹی کے روزمرہ کے امور انجام دیں،ڈاکٹر اقراراحمد خان کا موقف ہے کہ سرچ کمیٹی نے درخواست گزار کوپہلے نمبر پر نامزد کیاتھا،وزیراعلیٰ پنجاب نے درخواست گزار کی تقرری مسترد کرتے ہوئے ٹھوس وجوہات بیان نہیں کیں،لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواست گزار کو وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کرنے کا حکم دیاتاہم لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کر دیاجو کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی ہے،فاضل بنچ نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اشرف کی عہدے پر بحالی کا لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مدعاعلیہان سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

روک دیا 

مزید :

صفحہ آخر -